’دوبارہ آپ سے ٹکٹ مانگوں تو کہنا‘ پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے پر لیگی رکن مولانا غیاث الدین نے پارٹی کو صاف جواب دے دیا

’دوبارہ آپ سے ٹکٹ مانگوں تو کہنا‘ پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے پر لیگی ...
’دوبارہ آپ سے ٹکٹ مانگوں تو کہنا‘ پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روکنے پر لیگی رکن مولانا غیاث الدین نے پارٹی کو صاف جواب دے دیا
کیپشن:   لیگی رہنماؤں نے ن لیگ کے رکن اسمبلی مولانا غیاث الدین کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا سورس:   Video Grab

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ ملاقات کرنے والے لیگی رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا۔

مولانا غیاث الدین پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تو لیگی اراکین اسمبلی نے ان کا گھیراؤ کرلیا اور انہیں اپوزیشن چیمبر میں داخل ہونے سے روک دیا۔ انہیں روکنے والوں میں بلال یاسین اور رانا اقبال سمیت دیگر ارکان شامل تھے۔

 نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مولانا غیاث الدین ایوان میں جانے لگے تو  ن لیگ کے چیف وہپ طاہر خلیل سندھو نے انہیں ایوان میں جانے سے روک دیا۔ رکن اسمبلی کو اپوزیشن چیمبر میں داخلے سے روکے جانے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیگی ارکان مولانا غیاث الدین سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ٹکٹ مانگنے کی بات ہوئی تو مولانا غیاث الدین نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں سے کہا ’ دوبارہ آپ سے ٹکٹ مانگوں تو کہنا۔‘

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -