ملک میں چینی کے مختلف نرخ، اسلام آباد سب سے زیادہ اور سرگودھا میں سب سے کم نرخ

ملک میں چینی کے مختلف نرخ، اسلام آباد سب سے زیادہ اور سرگودھا میں سب سے کم نرخ
ملک میں چینی کے مختلف نرخ، اسلام آباد سب سے زیادہ اور سرگودھا میں سب سے کم نرخ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں چینی کی فروخت مختلف نرخوں پر جاری ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ مہنگی چینی فروخت ہورہی ہے اور سرگودھا شہر میں سب سے سستی چینی فروخت ہورہی ہے۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے چینی کی فروخت کے حوالے سے مختلف شہروں کے نرخوں کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں چینی کی قیمت110 روپے فی کلو ہوگئی ہے، پشاور میں 105، کراچی ، لاڑکانہ، راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ ، بہاولپور اور کوئٹہ میں چینی 100روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گوجرانولہ ، فیصل آباد اور بنوں میں چینی 98روپے فی کلو ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق سب سے کم قیمت سرگودھا اور خضدا ر میں چینی 95روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے، چینی کی اوسط قیمت 97روپے سے 62پیسے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ 

مزید :

قومی -