حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی اصل وجہ سامنے آگئی
حکومت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی لگانے کی اصل وجہ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نےشارٹ ویڈیوشیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کونامناسب موادنہ ہٹائےجانےپرپابندی کر دی ہے تاہم حکومت کی جانب سے  ٹک ٹاک پر لگنے والی پابندی کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹک ٹاک پر لگنے والی پابندی کی وجہ بیان کرتےہوئےکہاہےکہ پرائم منسٹرپورٹل کےذریعے اَن گنت والدین کی شکایات موصول ہوئیں کہ ٹک ٹاک پرچھوٹےبچےنامناسب سرگرمیوں کا شکار ہورہے ہیں جو ہمارے مذہب، ثقافت اور رہن سہن کے برخلاف ہیں، کمپنی کو شکایت کے ازالے کیلئے نظام متعارف کروانے کا کہا گیا ہے، جس کی تیاری اور نفاذ تک وقتی پابندی لاگو رہے گی۔

اس سے قبل ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک ٹویٹ میں مریم نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو طنزیہ انداز میں  تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "دیکھیں جی این آر اوکے لئےمریم صفدر کو بھی ہم نے ایک سال سائلنٹ موڈ پر رکھا ،ہم نے ایکسٹینشن کے لئے جنرل باجوہ کو ووٹ بھی دیا، محمد زبیر نے ترلے بھی کر لئے ،خواجہ آصف نے منتیں بھی کر لیں، حد ہوتی ہے، ہمیں کوئی گھاس ہی نہیں ڈال رہا ،پھر بھی حکومت نہ کوئی اور ادارہ، بس اب ہم نے انقلاب ہی لانا ہے۔

 ڈاکٹر شہباز گل نے  اپنے تیسرے ٹویٹ میں مسلم لیگ ن کے اجلاس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ "لاہور میں، اپنے گھر میں، مرکزی دفتر میں، رانا ثناء کی سربراہی میں”پنجاب بھر“ کی تنظیم کے اجلاس میں بھی گنتی کے چند لوگ اور اکثر کرسیاں خالی! مفرور شریف کے پاکستان مخالف بیانیے کو ن والوں نے بھی رد کردیا ہے۔

مزید :

قومی -