پی ڈی ایم کے احتجاج کے اعلان سے عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں:احسن اقبال 

پی ڈی ایم کے احتجاج کے اعلان سے عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں:احسن اقبال 
پی ڈی ایم کے احتجاج کے اعلان سے عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں:احسن اقبال 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما ن لیگ احسن اقبال نے کہا ہے عمران خان اپوزیشن میں تھے تو احتجاج کے لیے وسائل مانگتے تھے۔ جب سے پی ڈی ایم نے احتجاج کا اعلان کیا ہے وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

نجی چینل سماءنیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے بوکھلاہٹ میں دوسابق وزرائے اعظم پر مقدمات درج کر دیئے۔ وزیراعظم کی آشیر باد سے حکمران جماعت کے رکن نے مقدمہ درج کروایا۔ وزیراعظم کہہ رہے ہیں اپوزیشن کو جیلوں میں ڈال دوں گا، ان میں سیاسی میدان میں مقابلہ کرنے کی سکت نہیں ہے۔جب عمران خان اپوزیشن میں تھے تو احتجاج کے لیے وسائل مانگتے تھے ۔ اب پی ڈی ایم کے احتجاج کے اعلان پر وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی داروں کے پیچھے چھپ کر ان کا مذاق بنا رہی ہے۔ حکومت بڑی کامیابی سے اپنی ناکامیاں چھپا رہی ہے ، آئین کی کوئی ایک شق دکھا دیں جس میں وزیراعظم این آراو دے سکتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ اب تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے کہ یکطرفہ احتساب ہورہا ہے، سندھ ہائیکورٹ نے بھی ریمارکس دیئے ہیں کہ زبان بند کروانے کے لیے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔

مزید :

قومی -