’چند دن پہلے ان کا سینئر عہدیدار صبح 3 بجے کسی خاتون کے گھر تنظیم سازی کرنے گیا‘ عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ طلال چوہدری کو ’رونا‘ آجائے

’چند دن پہلے ان کا سینئر عہدیدار صبح 3 بجے کسی خاتون کے گھر تنظیم سازی کرنے ...
’چند دن پہلے ان کا سینئر عہدیدار صبح 3 بجے کسی خاتون کے گھر تنظیم سازی کرنے گیا‘ عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ طلال چوہدری کو ’رونا‘ آجائے
کیپشن: وزیر اعظم نے تقریب میں طلال چوہدری کی ’تنظیم سازی‘ کا ذکر کرکے سب کو ہنسا دیا
سورس: Video Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی ’تنظیم سازی‘ کا ذکر کرکے سب کو ہنسا دیا۔

آل پاکستان انصاف لائرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’ چند دن پہلے میں نے دیکھا کہ ان کا ایک سینئر عہدیدار صبح کے 3 بجے کسی خاتون کے گھر تنظیم سازی کرنے چلا گیا۔‘ وزیر اعظم کے یہ بات کرتے ہی ہال میں ہنسی کے فوارے چھوٹ پڑے، لوگ تالیاں اور سیٹیاں بھی بجاتے رہے۔

وزیر اعظم نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ’ اور میں بڑا حیران ہوا کہ اس خاتون کے بھائیوں نے مارا کیوں اس کو؟ پھر میں نے سوچا کہ ان کی پارٹی میں واقعی ایسے لوگ ہیں جو یہ سمجھیں گے کہ وہ ایمانداری سے پیسہ باہر لے کر گیا ہے۔‘

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے مسلم لیگ ن کے جوائنٹ سیکرٹری طلال چوہدری کو فیصل آباد میں رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی کے بھائیوں نے رات گئے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ طلال چوہدری نے پولیس کے سامنے موقف اپنایا تھا کہ وہ تنظیم سازی کرنے گئے تھے لیکن ن لیگ کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ وہ کسی اور ہی چکر میں تھے۔

مزید :

قومی -