اگر وجہ فحاشی ہے تو امریکہ اور بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگی ؟حامد میر نے نئی بحث چھیڑ دی

اگر وجہ فحاشی ہے تو امریکہ اور بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگی ؟حامد میر ...
اگر وجہ فحاشی ہے تو امریکہ اور بھارت میں ٹک ٹاک پر پابندی کیوں لگی ؟حامد میر نے نئی بحث چھیڑ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے معروف سوشل میڈیا ایپ "ٹک ٹاک " پر پابندی عائد کرد ی ہے جبکہ  جبکہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے ٹک ٹاک پر لگنے والی پابندی کی وجہ بیان کرتےہوئےکہاہےکہ ٹک ٹاک پر چھوٹے بچے نامناسب سرگرمیوں کا شکار ہورہے ہیں جو ہمارے مذہب، ثقافت اور رہن سہن کے برخلاف ہیں تاہم اب مشہور تجزیہ کار اور سینئر صحافی حامد میر نے ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے ایسا سوال داغ دیا ہے کہ ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر معروف صحافی حامد میر نے پی ٹی اے کی جانب سے ٹک ٹاک پر پابندی کے ٹویٹ جس میں کہا گیا تھا کہ " ویڈ یو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی / غیر مہذب مواد کے خلاف معاشرے کے مختلف طبقات کی شکایات کے پیش نظر، پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو بلاک کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں"کو شیئر کرتے ہوئے سوال داغا ہے کہ "اطلاع کا شکریہ لیکن یہ بتائیں کہ امریکہ اور بھارت میں فحاشی کی شکائت نہیں تھی، وہاں بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگا دی گئی، آخر کوئی تو اور وجہ بھی ہو گی ؟۔

حامد میر کے سوال پر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے ،بڑی تعداد میں صارفین حکومتی فیصلے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ایسے افراد بھی ہیں جو حکومتی فیصلے کو امریکہ، بھارت اور چین کے ساتھ جوڑنے میں مصروف ہو گئے ہیں ۔