آج آئی لینڈ پر قبضہ کیا ہے کل کسی شہر پر قبضہ کرلو گے ، بلاول بھٹو کی وفاقی حکومت پر تنقید

آج آئی لینڈ پر قبضہ کیا ہے کل کسی شہر پر قبضہ کرلو گے ، بلاول بھٹو کی وفاقی ...
آج آئی لینڈ پر قبضہ کیا ہے کل کسی شہر پر قبضہ کرلو گے ، بلاول بھٹو کی وفاقی حکومت پر تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے جو حالیہ حملہ سندھ حکومت پر کیا ہے، ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، کوئی پاکستانی اسے برداشت نہیں کرسکتا کہ ایک صدارتی آڈیننس کے ذریعے سندھ یا بلوچستان کے جزائر پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے۔اس غیر قانونی آرڈیننس کو واپس لیا جائے، آپ بھول جائیں، اس صورتحال میں حکومت سے بالکل بات نہیں کرسکتے، کسی کو اندازہ نہیں تھا حکومت یہ حرکت کرسکتی ہے، آج آئی لینڈ پر قبضہ کررہے ہو کل کسی شہر پر قبضہ کرلو گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نا اہل، نالائق، سلیکٹڈ حکمران زبردستی اس عہدے پر بیٹھا ہے، ان میں صلاحیت ہی نہیں ہے، وفاقی حکومت نے سندھ پر جو تازہ ترین حملہ کیا ہے اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس سے رات کے اندھیرے میں صوبے کے آئی لینڈ پر قبضے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں، غیر آئینی آرڈیننس واپس لیا جائے۔

مزید :

قومی -