نواز شریف زبانِ خلق کو نقارہ خدا سمجھیں،کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ نون لیگی قیادت بھی سوچ میں پڑ جائے

نواز شریف زبانِ خلق کو نقارہ خدا سمجھیں،کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ نون ...
نواز شریف زبانِ خلق کو نقارہ خدا سمجھیں،کامران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ نون لیگی قیادت بھی سوچ میں پڑ جائے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی طلبی کے لئے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا تحریری حکمنامہ بھی جاری کردیا ہے،حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت نواز شریف کو مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے وطن واپس لانے کے اقدامات کرے گی جبکہ دوسری طرف مسلم لیگ ن کی قیادت کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم اپنا مکمل علاج کروانے کے بعد ہی وطن واپس آئیں گے تاہم اب سینئر صحافی اور تجزیہ کارکامران خان نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ لندن میں موجود نواز شریف اور نون لیگی قیادت بھی پریشان ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ ""نواز شریف زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھیں! گیلپ پاکستان نے قومی سروے کے دوران ملک کے 100اضلاع کے عوام سے سوال کیا کہ"کیا نواز شریف کو پاکستان واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے یا نہیں؟ 78فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف سے فوری پاکستان واپس لوٹنے مقدمات کا سامنا کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف  ایک اور بڑا قدم اٹھائے ہوئےوزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے جس میں نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخی کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کو بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے جبکہ نواز شریف کی وطن واپسی کے لئے وزارت داخلہ انٹرپول سے بھی رابطہ کرے۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -