”نواز شریف کی اتنی بیماریاں بتائی گئیں کہ شیریں مزاری تک رو پڑیں“

”نواز شریف کی اتنی بیماریاں بتائی گئیں کہ شیریں مزاری تک رو پڑیں“
”نواز شریف کی اتنی بیماریاں بتائی گئیں کہ شیریں مزاری تک رو پڑیں“

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کابینہ کو نوازشریف کی اتنی بیماریاں بتائی گئیں کہ شیریں مزاری تک کی آنکھ میں آنسو آگئے۔عمران خان نے وکلاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایک وزیر کا بھائی ان کا ترجمان بنا ہے، اس نے نوازشریف کو خمینی سے ملادیا، جبکہ خمینی کو بندوق کی نوک پر بھیجا گیا تھا، اس نے بیماریاں بتا کر منتیں نہیں کی تھیں۔وزیراعظم نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سارے بے روزگار سیاست دان اکٹھے ہوگئے، یہ سارے خود کو قانون سے بالا سمجھتے ہیں۔انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص لوگوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ اس کی چوری بچانے کے لیے باہر نکلیں۔ یہ جتنے مرضی جلسے کر لیں اگر قانون توڑا تو یہ جیل میں ہوں گے، انہیں این ار او ملا تو ملک تباہی کی طرف جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے والے ہندوستان کا ایجنڈا لے کر پھر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -