لوٹوں پر لوٹے ہی برسیں گے:باغی اراکین پرلوٹےپھینکنے پر رانا ثنااللہ کاردعمل

لوٹوں پر لوٹے ہی برسیں گے:باغی اراکین پرلوٹےپھینکنے پر رانا ثنااللہ کاردعمل
لوٹوں پر لوٹے ہی برسیں گے:باغی اراکین پرلوٹےپھینکنے پر رانا ثنااللہ کاردعمل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ن لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ کہتے ہیں کہ لوٹوں پر لوٹے ہی برسائے جائیں گے۔ لوٹوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی جائیں گے ۔

نجی چینل سماءنیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کچھ ارکان ایک سال سے چوری چھپے ملاقاتیں کر رہے تھے،وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،لیگی ارکان اسمبلی کے جلیل شرقپوری کے سر پر لوٹا رکھنے کی کوشش پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوٹوں پر لوٹے ہی برسائے جائیں گے، لوٹوں کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی رجوع کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ استعفے اور لانگ مارچ مقررہ وقت پر ہوں گے۔ استعفے ایسے موقع پر دیں گے جب الیکشن کروانا ممکن نہ ہوگا۔میاں نوازشریف کا بیانیہ کسی ادارے کے خلاف نہیں ، نوازشریف چاہتے ہیں آئین کی بالادستی کے لیے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کی تقریر وزیراعظم کے شان شایان نہیں تھی، کسی کو عمران خان کو بتانا چاہیے تھا کہ اب وہ وزیراعظم ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -