گلگت بلتستان الیکشن،  پیپلز پارٹی نےامیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

 گلگت بلتستان الیکشن،  پیپلز پارٹی نےامیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی
 گلگت بلتستان الیکشن،  پیپلز پارٹی نےامیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کی غیراعلان شدہ نشستوں پر ٹکٹوں کیلئے پی پی پی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔

 پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق جی بی ایل اے پانچ نگر ایک سے مرزا حسنین پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔جی بی ایل اے 10 سکردو چار روندو سے وزیر محمد خان پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گے۔جی بی ایل اے 11 کھرمنگ سے نیاز علی صیام پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔جی بی ایل اے 18 دیامر چار تانگیر سے سعدیہ دانش پاکستان پیپلزپارٹی کی امیدوار ہوں گی۔جی بی ایل اے 14 استور دو سے ڈاکٹر مظفر ریلے پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔جی بی ایل اے 20 غذر دو سے ڈاکٹر علی مدد شیر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -