کتنے سالوں میں گیس کے مقامی ذخائر میں اضافہ متوقع ہے؟وفاقی وزیرعمرایوب خان کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا 

کتنے سالوں میں گیس کے مقامی ذخائر میں اضافہ متوقع ہے؟وفاقی وزیرعمرایوب خان ...
کتنے سالوں میں گیس کے مقامی ذخائر میں اضافہ متوقع ہے؟وفاقی وزیرعمرایوب خان کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کی قومی توانائی کی طلب کو پورا کرنے کیلئے حکومت پرعزم ہے، گیس کی پیداوار میں اضافے کی خاطر دور رس اصلاحات کے تحت نئے گیس کے ذخائر دریافت کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں گیس کے مقامی ذخائر میں اضافہ متوقع ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دورہ کراچی کے موقع پر کونسل آف آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشنز  کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ وزیر اعظم کے ایکسپورٹ سیکٹر اور انڈسٹریز کی سہولت کیلئے کئے گئے احکامات کی روشنی میں آئندہ پانچ ماہ میں بلاتعطل مطلوبہ پریشر کے مطابق ایکسپورٹ انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں،موسم سرما میں شمال میں گیس کی طلب بڑھ جانے کے باعث جنوب میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کی خاطر ایس ایس جی سی ایل سسٹم میں 350ایم ایم سی ایف گیس دی جائے گی تاکہ گیس سپلائی 1350تا1400ایم ایم سی ایف برقرار رہے تاوقتیکہ نارمل سپلائی بحال نہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ گیس کے بحران پر قابو پانے کیلئے وفاقی حکومت نے سندھ حکومت سے رائٹ آف وے مانگا ہے تاکہ 17کلومیٹر ہائی پریشر پائپ لائن بچھائی جائے جس کی سندھ کابینہ سے منظوری آئندہ چند روز میں متوقع ہے، حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ایکسپورٹس اور صنعتوں کی ترقی و فروغ کیلئے پرعزم ہے،صنعتی گیس کی طلب پورا کرنے کی خاطر حکومت صنعتوں کو آر ایل این جی کے نئے کنکشن جاری کر رہی ہے،سائیٹ انڈسٹرئیل ایریا میں گیس کے مسائل کے حل کیلئے ایس ایس جی سی سائیٹ میں نئی گیس پائپ لائنزبچھانے کیلئے پی پی آر اے قوانین میں ایمرجنسی کی شق کی روشنی میں منصوبہ بندی جلد مکمل کرتے ہوئے منصوبہ آئندہ دو ماہ میں مکمل کرے گی جس کا افتتاح 9دسمبر2020کو بذات خود کرونگا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -