حکومت کا نیشنل سیونگ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

حکومت کا نیشنل سیونگ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ
حکومت کا نیشنل سیونگ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

  

کراچی(این این آئی) حکومت نے نیشنل سیونگ کے بچت کھاتوں کی چیکنگ کا فیصلہ کرلیا، بچت کھاتوں کے لیے رقم کہاں سے آئی،منافع کہاں گیا، ہر کھاتا جانچا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیشنل سیونگ کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا کہ بائیو میٹرک،رقم کہاں سے آئی، منافع کہاں گیا،ہر کھاتا جانچا جائے گا۔نیشنل سیونگ میں بھی منی لانڈرر ڈھونڈنے کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا گیا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ قومی بچت اکانٹ ہولڈرز کی رسک اسسمنٹ کی جائے گی اور کھاتے اداروں کی مکمل تصدیق کی جائے گی اور کھاتے داروں کے منافع کے اصل حق دار کی جانچ پڑتال بھی ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق تمام کھاتے داروں کے لیے کمپوٹرائز شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ مشکوک ٹرانزیکشن نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کو پیش کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -