72سال کا گند دوسال میں صاف نہیں ہوسکتا،استعفوں کاانتظارکررہے ہیں:شبلی فراز

72سال کا گند دوسال میں صاف نہیں ہوسکتا،استعفوں کاانتظارکررہے ہیں:شبلی فراز
72سال کا گند دوسال میں صاف نہیں ہوسکتا،استعفوں کاانتظارکررہے ہیں:شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ 72سال کا گند 2سال میں صاف نہیں ہوسکتا، استعفے دینے کی باتیں صرف گیدڑبھبھکیاں ہیں۔

نجی چینل سماءنیوز کے پروگرام میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالات کی بہتری کے لیے وقت درکار ہوتا ہے، 72سال کا گند دو سال میں صاف نہیں ہوسکتا، تحریک انصاف حکومت کا گزشتہ حکومتوں کے دوسال کا موازنہ کر لیں، دوائیں مہنگی ہونے کی ذمہ دار گزشتہ حکومتیں ہیں۔ انہوں نے کہا ملک کو کھوکھلا کر کے باہر جانے والے لوگوں کو اکسار ہے ہیں، نوازشریف تقریروں کرنے کے تندرست اور عدالت جانے کے لیے بیمار ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اپنا سب کچھ بیچ کر ملک واپسی کا اعلان کریں، اپوزیشن کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوئی منصوب نہیں ہے،ان کی پارٹی پھوٹ کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ استعفے دینے کی باتیں صرف صرف گیدڑ بھبھکیاں ہیں، ہم انتظار کررہے ہیں کہ کب یہ لوگ استعفے دیں.

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر ان کو الیکشن پر اعتراض ہے تو شہبازشریف دوسال سے اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر کیوں براجماں ہیں اور مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسمبلی میں کیوں ہیں؟ ہم ان کو استعفے دینے کے متعلق یاد دلاتے رہیں گے۔ 

مزید :

قومی -