ملالہ یوسفزئی بہت جلداب عالمی امورپرمبنی فلم میں نظرآئیں گی

ملالہ یوسفزئی بہت جلداب عالمی امورپرمبنی فلم میں نظرآئیں گی
ملالہ یوسفزئی بہت جلداب عالمی امورپرمبنی فلم میں نظرآئیں گی
کیپشن:    سورس:   Flicker

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملالہ یوسف زئی بہت جلد اب عالمی امور پر مبنی فلم میں نظرآئیں گی،برطانوی شاہی جوڑا ملالہ یوسفزئی کے یوٹیوب چینل کے پروگرام میں شرکت کرے گا۔

نجی چینل ہم نیوز کے مطابق اقوام متحدہ نے عالمی امور پر مبنی فلم کے لیے ملالہ یوسف زئی اور گلوگارہ بیونس سمیت دیگر مشہور شخصیات کو منتخب کیا ہے، اس فلم میں اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل آمنہ محمد او رسیکریٹری جنرل انتونیوگیترس بھی دکھائی دیں گی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی امور پر مبنی یہ فلم سیارے کی نشاندہی پر مشتمل ہے جو 10سالوں میں ہماری دنیا کو تبدیل کر سکتی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس فلم میں ایک بہتر اور ترقی یافتہ دنیا کی تعمیر کے لیے درکار اقدامات کا تعین کیا گیا ہے۔ تاہم کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی اس فلم میں نظرا ٓئیں گی۔

ادھر ملالہ یوسفزئی کے یوٹیوب چینل ملالہ فنڈ اور اس کی ویب سائیٹ پر 11اکتوبر کو لڑکیوں کے عالمی کے موقع پر لڑکیوں کی تعلیم کے مسائل اجاگر کرنے کے لیے برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ویڈیو چیٹ میں شریک ہوں گے ۔ 

مزید :

قومی -