’ان کا سینئرعہدیدار کسی خاتون کے گھر تنظیم سازی کرنے گیا‘ وزیر اعظم کے بیان پر طلال چوہدری بھی میدان میں آگئے

’ان کا سینئرعہدیدار کسی خاتون کے گھر تنظیم سازی کرنے گیا‘ وزیر اعظم کے بیان ...
’ان کا سینئرعہدیدار کسی خاتون کے گھر تنظیم سازی کرنے گیا‘ وزیر اعظم کے بیان پر طلال چوہدری بھی میدان میں آگئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ذاتی حملہ کرکے یہ حقیقت ثابت کردی کہ آج بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں، عمران خان کا یہ اوچھا حملہ ثبوت ہے کہ اپوزیشن ان کے اعصاب پر سوار ہے۔

طلال چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل  کا اظہار ٹوئٹر کے ذریعے کیا۔ انہوں نے کہا ’عمران خان سیاست کو جس نہج پر لیجانا چاہتے ہو، وہاں تم منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گے.‘

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ پر ذاتی حملہ کرکے یہ حقیقت ثابت کردی کہ آج بڑے عہدوں پر چھوٹی سوچ کے لوگ مسلط ہیں۔ عمران خان کے بیان کے بعد حق بجانب ہوں کہ کیلی فورنیا کی عدالت سے پاکپتن تک تمام کہانیاں لوگوں کے سامنے رکھوں۔

لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ جس کم ظرف کو اپنے سیاسی مخالف کو سکینڈلائز کرنے کے لئے خواتین کا نام چاہئے ہو، اس پر صرف ترس کھایا جاسکتا ہے۔ 

طلال چوہدری کے مطابق ان کی گھبراہٹ اور دماغی حالت صاف نظرآرہی ہے،عمران خان کا یہ اوچھا حملہ ثبوت ہے کہ اپوزیشن ان کے اعصاب پر سوار ہے، ان کے ہر حملے کا بھرپور طریقے سے جواب دوں گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کے روز انصاف لائرز فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہا ’ چند دن پہلے میں نے دیکھا کہ ان کا ایک سینئر عہدیدار صبح کے 3 بجے کسی خاتون کے گھر تنظیم سازی کرنے چلا گیا اور میں بڑا حیران ہوا کہ اس خاتون کے بھائیوں نے مارا کیوں اس کو؟ پھر میں نے سوچا کہ ان کی پارٹی میں واقعی ایسے لوگ ہیں جو یہ سمجھیں گے کہ وہ ایمانداری سے پیسہ باہر لے کر گیا ہے۔‘

مزید :

قومی -