پی آئی اے کا اہم فیصلہ ، یورپی ممالک کیلئے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن مزید وسیع کرنے کیلئے درخواستیں طلب

پی آئی اے کا اہم فیصلہ ، یورپی ممالک کیلئے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن مزید وسیع ...
پی آئی اے کا اہم فیصلہ ، یورپی ممالک کیلئے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن مزید وسیع کرنے کیلئے درخواستیں طلب

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائنز ( پی آئی  اے) نے یورپی ممالک کیلئے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن کو مزید وسیع کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے درخواستیں طلب کرلی ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق  برطانیہ کی جانب سے پاکستان کیلئے سفری سہولت میں نرمی کے بعد  پی آئی اےنےطیارہ کمپنیوں سےدرخواستیں طلب کرلی ہیں ، پی آئی اے کو چارٹرڈپروازوں کیلئےسروس نومبرسےاپریل 2022 تک کیلئےدرکار ہے ، جبکہ درخواست گزار کمپنیوں کیلئے  ایوی ایشن کمپنی کےپاس ایاٹاکاآپریشنل آڈٹ آپریٹرسرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے  کی جانب سے کہا گیا کہ  سروس کیلئے 250 نشستوں والےجہازدرکارہوں گے، چارٹرڈ پروازیں لندن،مانچسٹر،برمنگھم،پیرس اورمیلان کیلئے اڑائی جائیں گی ۔

 اسلام آباداور لاہورسےبرطانیہ اوریورپی ممالک کےدرمیان چارٹرپروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

مزید :

قومی -بزنس -