بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، کتنے دہشت گرد مارے گئے؟ آئی ایس پی آر نے بیان جاری کردیا

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، کتنے دہشت گرد مارے گئے؟ آئی ایس پی آر ...
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلہ، کتنے دہشت گرد مارے گئے؟ آئی ایس پی آر نے بیان جاری کردیا
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)  صوبہ بلوچستان کے ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آواران میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی ۔ اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کردی گئی جس کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔  فائرنگ کےتبادلےمیں چار دہشت گردہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سےبڑی تعدادمیں اسلحہ اورگولہ بارودبرآمد ہوا ہے۔