نماز کی ادائیگی کیلئے گھر سے مسجد جانیوالے امام مسجد شہید
خیبر (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مقامی مسجد کے خطیب شہید ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سےجامع مسجد ابوبکر کے خطیب مولانا عبدالعزیز جاں بحق ہو گئے۔پولیس کےمطابق مقتول نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے گھر سے نکلے تھے۔
گھر واپسی میں تاخیر ہوئی تو اہلِ خانہ نے خطیبِ مسجد کی تلاش شروع کی جس کے دوران مسجد کے قریب سے مولانا عبدالعزیز کی لاش مل گئی۔