سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ  

سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ  
سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جھنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جھنگ میں سابق صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور حیات بھٹی کی گاڑی پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ موڑ منڈی کےقریب موٹر سائیکل سوار 4 افراد نے سابق وزیر تیمور حیات کی گاڑی پر فائرنگ کی،تاہم اس دوران سابق وزیر رائے تیمور حیات بھٹی محفوظ رہے، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رائے تیمور حیات بھٹی پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ  درج کرلیا گیا ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔