لبنان سے واپس آنیوالے پاکستانیوں نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

Oct 09, 2024 | 10:45 AM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لبنان سے واپس آنے والے پاکستانیوں نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لبنان سے واپس آئے پاکستانی مسافر نے بتایا کہ لبنان میں حالات بہت زیادہ خراب ہیں۔انہوں نے بتایا کہ لبنان میں اسرائیل صبح شام بم باری کر رہا ہے۔

ایک مسافر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی سفارت خانے سے بہت خوش ہیں، سفارت خانے نے ہماری واپسی کے لیے بہت مدد کی۔

 لبنان سے واپس آئے مسافر نے یہ بھی بتایا کہ ہم لوگ اپنی جانیں بچا کر آئے ہیں، لبنان میں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔
 واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی خصوصی پرواز شام سے71 پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں