بنگلہ دیش میں عام انتخابات کب ہونگے ؟ عبوری حکومت کے سربراہ نے" صاف جواب" دیدیا

Oct 09, 2024 | 03:53 PM

ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بنگلہ دیش میں عام انتخابات کب ہونگے ؟ عبوری حکومت کے سربراہ نے" صاف  جواب" دیدیا ۔

 تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے عام انتخابات کے لیے مقررہ وقت دینے سے انکار کر دیا۔

بنگلہ دیشی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے  محمد یونس نے ملک میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی طویل عرصے تک حکومت میں نہیں رہنا چاہتا، ملک میں اصلاحات ضروری ہیں۔اگر آپ کہتے ہیں کہ الیکشن کرائیں تو ہم تیار ہیں لیکن اصلاحات سے قبل الیکشن کرانا غلط فیصلہ ہو گا۔ہمیں ورثے میں ایک مکمل تباہ حال سسٹم ملا جسے مستقبل میں آمریت کی طرف واپسی سے بچانے کے لیے جامع تبدیلی کی ضرورت ہے۔

"جنگ " کے مطابق بنگلہ  دیشی کے عبوری حکومت کے سربراہ نے کہا کہ اصلاحات کا مطلب ہے کہ ہم ماضی میں جو ہوا اسے دہرانے نہیں دیں گے۔گرفتار افراد کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجداری ٹرائل میں حکومتی مداخلت شامل نہیں ہو گی۔عدالتی نظام میں ایک دفعہ اصلاحات ہونے کے بعد یہ بات واضح ہو گی کہ کس کا ٹرائل کرنا ہے اور اس کا طریقہ کار کیا ہو گا۔

مزیدخبریں