اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان بار کونسل نے مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ سےرجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی آئین کے بنیادی خدوخال ہیں،آئین کے بنیادی خدوخال کیخلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی،عدالت قراردے کہ مجوزہ ترمیم آئین توڑنے کے مترادف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ مجوزہ آئینی ترمیم کا بل غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیا جائے،وفاقی حکومت اور ارکان پارلیمنٹ کو بل پیش کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔