پاکستانی نژاد برطانوی رکن اسمبلی کا اپنی حکومت کیخلاف شدید احتجاج

Oct 09, 2024 | 05:06 PM

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی وزیرعظم کیئر سٹارمر کی اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کے عہد پر ان ہی جماعت کی پاکستانی نژاد رکن اسمبلی زارا سلطانہ نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر شدید تنقید کی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی رکن اسمبلی زارا سلطانہ نے اپنے ہی جماعت کے وزیراعظم سٹارمر کو مخاطب کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ ہر وہ کام کریں جو اخلاقی اور قانونی طور پر درست ہو۔
زارا سلطانہ نے مزید کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ اخلاقی اور آئینی کام یہ ہے کہ آپ اسرائیل کو ایف-35 طیاروں سمیت تمام ہتھیاروں کی فروخت پر مکمل پابندی لگائیں۔
رکن اسمبلی زارا سلطانہ نے کہا کہ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ اسرائیل ان ہتھیاروں کو کہاں اور کس کے خلاف استعمال کرے گا۔
پاکستانی نژاد رکن اسمبلی نے اسرائیلی جارحیت پرعالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو افسوسناک رویہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی سنجیدہ کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

مزیدخبریں