سینئر سیاستدان انتقال کر گئے

Oct 09, 2024 | 09:52 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بزرگ سیاستدان اور سابق سپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔الہی بخش سومرو 1997 سے 2001 تک قومی اسمبلی کے سپیکر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے وفاقی وزیر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ان کی نماز جنازہ کل دوپہر کراچی میں ادا کی جائے گی اور تدفین ان کے آبائی علاقے احمد میاں سومرو میں کی جائے گی۔

مزیدخبریں