ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
استخارے کا سہارا لے کر چلیں گے تو مشکل سے بچ جائیں گے اس وقت آپ کا قبلہ درست نہیں ہے آپ کو چاہئے کہ تمام حالات پر غور کر کے قدم اٹھائیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
آپ کی جو بھی رکاوٹیں ہیں وہ اب تیزی سے ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں اور آپ کو اب اُن حالات کا سامنا ہو گا جو آپ کے بہترین مستقبل کی ضمانت دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بار بار غلطیاں نہ کریں آپ کا جذباتی پن اور جلد بازی ہی آپ کےلئے سب سے خطرناک چیز ہے اس پر قابو پائیں اور کوشش کریں کہ ٹھنڈے مزاج سے کام لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کسی بھی ایسی جگہ پر نہ جائیں جہاں عزت نہیں دی جاتی اور اپنوں کی طرف سے مخالفت ہے آپ بالکل تنہا رہ گئے ہیں اور یہ بات آپ کو اچھے سے معلوم ہو رہی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ان دنوں آپ کی سمت غلط ہے اور اگر آپ اسی پر چلتے رہے تو پھر بڑی مشکل میں آ جائیں گے جو لوگ ابھی سے راستہ سیدھا کر لیں گے وہ انشاءاللہ بچ جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 آپ بالکل بھی خود کو ڈپریشن میں نہ لائیں آپ کا راستہ اگر صاف ہے تو کوئی بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ان دِنوں آپ کو بہت کچھ حاصل ہونے کی امید ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اب اُس طرف سے محتاط ہو کر چلنا ہے جو سلسلہ اپنوں کا تھا، کیونکہ حسد کرنے والے ان میں سے ہیں آپ کو اب ان سے فوری دور ہونا ہو گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
بالآخر آپ نحوست بدنظری وغیرہ سے معاملات سے نکل آئیں ہیں اور بڑی امید ہے کہ اب انشاءاللہ تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع نصیب ہو گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ سے بڑی امید ہے کہ وہ آپ کو غیبی مدد فراہم کرے گا اور اُس مشکل سے نکال دے گا جو سر پر کافی دِنوں سے سوار ہے آج دوپہر کے بعد بہتری آ جائے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آپ کو انشاءاللہ روزگار کے حوالے سے بہتری کی خبر ملے گی آپ جس بھی مسئلے میں تھے اللہ نے چاہا تو اس سے بھی نجات حاصل ہو گی اور ذہنی سکون ملے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
آپ اس امید پر بیٹھے ہیں جس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ آپ کو چاہئے کہ صرف اپنے زورِ بازو پر بھروسہ رکھ کر اللہ کا نام لے کر آگے بڑھیں پھر کامیابی ملے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو ابھی بھی بہتری نہیں مل رہی، راشن کی صورت میں صدقہ ملا اور سورہ¿ بقرہ کی تلاوت صبح و شام اونچی آواز سے سن لیا کریں، 40دن یہ عمل کریں۔