فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو اسلام آباد  میں قتل کردیا گیا

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو اسلام آباد ...
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو اسلام آباد  میں قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو پوش اور مصروف علاقے  میں قتل کردیا گیا۔
ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہٰی پر  گزشتہ رات بلیوایریا میں اُس وقت فائرنگ کی گئی  جب وہ ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکل رہے تھے، عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے احسان الہیٰ کو گولیاں ماریں اور فرار ہو گئے۔احسان الہٰی 2024 سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ تھانہ کوہسار پولیس نے احسان الہی کے قتل کا مقدمہ مقتول کے بھائی وقاص الہیٰ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کرلیا ہے۔


ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے لینڈ مافیا کو قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ احسان الہٰی کی محنت کی بدولت 26 کو ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی (SCBAP)اور ڈی ایچ اے کے درمیان سہ فریق معاہدہ مارگلہ آرچرڈ طے پایا تھا۔ترجمان نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ لینڈ مافیا کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ لگتی ہے، ایف جی ای ایچ اے اپنے قابل افسر کے اس طرح قتل کی مذمت کرتا ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کریں۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے پمز اسپتال کا دورہ کرکے مقتول کے ورثاء سے ملاقات کی اور اظہار ہمدردی کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے احسان الہٰی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔محسن نقوی نے ہدایت کی  کہ قتل میں ملوث  ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، مقتول کے لواحقین کو انصاف  کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔