جڑانوالہ؛ تیز رفتار منی ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل دیا

جڑانوالہ؛ تیز رفتار منی ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل دیا
جڑانوالہ؛ تیز رفتار منی ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جڑانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ بلوچنی کی حدود میں انتہائی افسوسناک حادثہ رونما ہوا، تیز رفتار منی ٹرک نے 4 مزدوروں کو کچل دیا۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ بلوچنی کی حدود میں پیش آنے والے حادثے میں تین راہگیر مزدور موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت مزمل، فیصل اور تنویر کے نام سے ہوئی ہے۔