سونےکی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنیوالا ملزم ہلاک

سونےکی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنیوالا ملزم ہلاک
سونےکی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنیوالا ملزم ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نواب شاہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سونےکی بالیوں کی لالچ میں7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق  پولیس کاکہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ سندھ کے شہر نوابشاہ میں 4 روز قبل پیش آیا تھا، ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کے دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ دیا تھا جس کے بعد  7 سالہ بچی کی لاش اصغر کالونی سکرنڈ سے   ملی تھی۔

  پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم بچی کا رشتے دار ہے جس نے 4 روز قبل 7 سالہ بچی کو قتل کیا تھا تاہم اب ملزم خود بھی مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بچی کی سونے کی بالیاں اور پستول برآمد ہوئی۔