عمران خان نے جیل میں صحافی اعجاز احمد سے معافی مانگ لی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر خبریں جاری ہیں کہ عمران خان نے جیل میں صحافی اعجاز احمد سے تلخ رویے پر معذر ت کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی رضوان غلزئی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ’’عمران خان نے جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی اعجاز احمد سے معذرت کی اور کہا کہ میں میڈیا کی مشکلات سے واقف ہوں ،میڈیا مجبور ہے ،میں میڈیا ورکرز اور رپورٹرز کے بالکل خلاف نہیں ہوں، اگر اس دن آپ کو میری بات سے دکھ پہنچا تو میں معذرت خواہ ہوں۔ ‘‘
میں میڈیا کی مشکلات سے واقف ہوں ،میڈیا مجبور ہے ،میں میڈیا ورکرز اور رپورٹرز کے بالکل خلاف نہیں ہوں، اگر اس دن آپ کو میری بات سے دکھ پہنچا تو میں معذرت خواہ ہوں۔ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو میں صحافی اعجاز احمد سے معذرت کرلی۔ pic.twitter.com/DujaCVN1IE
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) October 8, 2025
اسی تناظر میں مزید تفصیل فراہم کرتے ہوئے صحافی ثاقب بشیر نے بتایا کہ ’’جیل میں صحافی اعجاز احمد سے عمران خان نے بات کرتے ہوئے دو تین دفعہ معذرت کی تو اعجاز صاحب نے عمران خان کے جواب میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں مجھے بھی آپ سے آگے سے بات کرنی چاہیے تھی جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق صحافی اعجاز احمد سے عمران خان کی بہنوں نے بھی معذرت کی‘‘۔
یاد رہے کہ یہ خبریں وائرل ہوئیں تھی کہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران عمران خان نے صحافی اعجاز احمد کو تلخ الفاظ کہے جس پر بعدازاں صحافیوں کی جانب سے قومی اسمبلی سے واک آوٹ بھی کیا گیا، جس کے بعد قومی اسمبلی میں مذمتی قرار داد بھی پاس کی گئی تھی ۔
آج جیل میں صحافی اعجاز احمد سے عمران خان نے بات کرتے ہوئے دو تین دفعہ معذرت کی تو اعجاز صاحب نے عمران خان کے جواب میں کہا کہ میں سمجھتا ہوں مجھے بھی آپ سے آگے سے بات کرنی چاہیے تھی جس کے بعد معاملہ ختم ہوگیا اطلاعات کے مطابق صحافی اعجاز احمد سے عمران خان کی بہنوں نے بھی معذرت کی https://t.co/CHf31H8VS2
— Saqib Bashir (@saqibbashir156) October 8, 2025
