جنوری 2023بریک ڈاؤن؛نیپرا نے کے الیکٹرک کو اڑھائی کروڑ روپے جرمانہ کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوری 2023کے بریک ڈاؤن پر نیپرا نے فیصلہ جاری کردیا،کے الیکٹرک کی آپریشنل ذمہ داریوں میں ناکامی ثابت ہو گئی،نیپرا نے کے الیکٹرک پر2کروڑ50لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق نیپرا نے کہاکہ کے الیکٹرک کی وضاحتیں بریک ڈاؤن کا جواز فراہم نہیں کرتیں ،بریک ڈاؤن کی مکمل ذمہ داری نیشنل گرڈ پر نہیں ڈالی جا سکتی۔کے الیکٹرک کے جوابات غیراطمینان بخش اور ناقابل قبول قراردے دیئے گئے۔
