فتنہ الخوارج کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا،میجر سبطین حیدر نے عظیم مثال قائم کی: صدر مملکت

فتنہ الخوارج کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا،میجر سبطین حیدر نے عظیم مثال قائم ...
فتنہ الخوارج کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا،میجر سبطین حیدر نے عظیم مثال قائم کی: صدر مملکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد  ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوگا۔

صدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر تحسین کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے میجر سبطین حیدر کی بہادری، قیادت اور قربانی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر سبطین حیدر نے وطن کے دفاع میں جان نچھاور کر کے عظیم مثال قائم کی۔

صدر آصف زرداری نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں قومی سلامتی اور اتحاد کی ضامن ہیں۔

یاد رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 7 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہو گئے۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔