لندن ہائی کورٹ میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی تاریخی کامیابی،عادل راجہ کے الزامات جھوٹ قرار 

لندن ہائی کورٹ میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی تاریخی کامیابی،عادل راجہ کے ...
لندن ہائی کورٹ میں بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی تاریخی کامیابی،عادل راجہ کے الزامات جھوٹ قرار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن ہائی کورٹ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے خلاف عادل راجہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو جھوٹا، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے فیصلہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے حق میں سنا دیا ۔

عدالتی فیصلے کے مطابق، جج نے عادل راجہ کو حکم دیا ہے کہ وہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کو £350,000 (تقریباً 14 کروڑ پاکستانی روپے) بطور ہرجانہ ادا کریں۔یہ مقدمہ جون 2022 میں دائر کیا گیا تھا، جب عادل راجہ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر پر متعدد بے بنیاد اور اشتعال انگیز الزامات عائد کیے تھے۔

فیصلے کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے صرف 50,000پاونڈ کے ہرجانے کا دعویٰ کیوں کیا، جبکہ انہیں کہیں زیادہ رقم کا مطالبہ کرنا چاہیے تھا، کیونکہ ان کے خلاف الزامات نہایت سنگین نوعیت کے تھے۔

عدالت نے واضح کیا کہ عادل راجہ مرحوم ارشد شریف کے قتل میں آئی ایس آئی پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہ کر سکے۔