پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سیکیورٹی اور داخلے کے طریقۂ کار کو مزید بہتر بنانے کیلیے اہم فیصلہ

پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سیکیورٹی اور داخلے کے طریقۂ کار کو مزید بہتر بنانے ...
 پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سیکیورٹی اور داخلے کے طریقۂ کار کو مزید بہتر بنانے کیلیے اہم فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب سول سیکرٹریٹ میں سیکیورٹی اور داخلے کے طریقۂ کار کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں ویلفیئر ونگ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے سیکرٹریٹ میں داخلے کے لیے تمام سرکاری اور نجی گاڑیوں کو پہلے سے جاری کیے گئے سٹیکرز منسوخ کر دیئے ہیں۔
​سیکشن آفیسر ویلفیئر ون نے اس سلسلے میں ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس کےمطابق تمام پرانے سٹیکر  آج بروز جمعہ 10 اکتوبر 2025 سے منسوخ تصور ہوں گے اور ان پر سیکرٹریٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
​گاڑیوں کے سیکرٹریٹ میں داخلے کے لیے نئے سٹیکر جاری کیے جائیں گے۔ سٹیکرز جاری کرنے کے نئے معیار کے بارے میں تمام متعلقہ افسران کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔
​سیکرٹریٹ انتظامیہ نے تمام متعلقہ افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں اور نئے سٹیکرز کے اجراء کے طریقۂ کار کے بارے میں معلومات کے لیے متعلقہ شعبے سے رابطہ کریں۔