پی ٹی آئی کا انتشاری ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے، جیل میں بیٹھے شخص کے دور میں دہشت گردوں کو واپس لایا گیا،عطا تارڑ

پی ٹی آئی کا انتشاری ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے، جیل میں بیٹھے شخص کے ...
پی ٹی آئی کا انتشاری ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے، جیل میں بیٹھے شخص کے دور میں دہشت گردوں کو واپس لایا گیا،عطا تارڑ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے جیل میں بیٹھا شخص دہشت گردوں کا چیف اسپانسر ہے اور دہشت گردوں کو اس سے سہولت کاری ملتی ہے لیکن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لندن کی عدالت کا فیصلہ پی ٹی آئی کی شکست ہے، ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی کا ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔ دہشت گردی کی سہولت کاری کے لیے سہیل آفریدی کو لایا گیا، جیل میں بیٹھے شخص کے دور میں دہشت گردوں کو واپس لایا گیا، کے پی کی سیاست بھی اسی کے ارد گرد گھوم رہی ہے۔نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ، پاکستان کی سیکیورٹی اسلام آباد میں بنتی ہےاور ادھر ہی بنے گی، ملک کی پالیسی افغانستان میں نہیں بنے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریاستی اداروں اور قومی اداروں کے خلاف بیانیہ ناکام ہوگیا، لندن کی عدالت کا فیصلہ ایسے عناصر کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے۔تحریک انصاف کا انتشاری ٹولہ دہشت گردوں کا سہولت کار ہے، جیل میں بیٹھے شخص کے دور میں دہشت گردوں کو واپس لایا گیا۔