بانی عمران خان نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کی ہدایت کی ہے،بیرسٹر گوہر

بانی عمران خان نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کی ہدایت کی ...
بانی عمران خان نے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے کی ہدایت کی ہے،بیرسٹر گوہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے پنجاب میں ہمارے 107 ایم پی ایز ہے اور 14 سٹیڈنگ کمیٹیاں ہے عمران خان نے ہدایت کی ہے تمام کمیٹیوں سے پنجاب میں بھی استعفے دیئے جائیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سی ایم وہی ہے جو خان صاحب نے فائنل کیا ہے، سہیل آفریدی ہی سی ایم ہوں گے، علی امین گنڈا کو ہٹانے کی وجہ صوبے میں سکیورٹی اور انتظامی معاملات تھے ۔ خان صاحب نے علی امین گنڈاپور کو بہت اچھے الفاظ میں یاد کیا، خان صاحب نے کہا اگلا وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی ہی ہوگا۔خیبرپختونخوا میں نئی حکومت بنتے ہی کابینہ میں تبدیلیاں کی جائیں گی، میں اگر استعفیٰ دے دوں تو پارٹی مکمل ختم ہو جائے گی۔