وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کا فیصلہ عمران خان کا ہے، اس پر کوئی سوال نہیں اُٹھ سکتا،شیر افضل مروت

وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کا فیصلہ عمران خان کا ہے، اس پر کوئی سوال نہیں اُٹھ ...
وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کا فیصلہ عمران خان کا ہے، اس پر کوئی سوال نہیں اُٹھ سکتا،شیر افضل مروت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے میں علی امین گنڈاپور کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ان کی محنت، وفاداری اور جرات ناقابلِ فراموش ہیں۔

ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا وزیرِ اعلیٰ کی تبدیلی کا فیصلہ خان صاحب کا ہے، اس پر کوئی سوال نہیں اُٹھ سکتا۔ میں سہیل آفریدی صاحب کو بطور نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خوش آمدید کہتا ہوں۔ ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داریاں ہیں۔ میری تجویز ہے کہ ایک مشاورتی کونسل تشکیل دی جائے جس میں اسپیکر کے پی، اسد قیصر، جنید اکبر خان، عاطف خان اور مشتاق غنی شامل ہوں تاکہ حکومت کے فیصلے متوازن، اجتماعی اور نتیجہ خیز ہوں۔ ایسی مشاورت سے نہ صرف نظام  حکومت بہتر ہوگا بلکہ پارٹی کا اتحاد اور عوامی اعتماد بھی مستحکم ہوگا۔ یہی تسلسلِ حکمرانی اور استحکامِ نظام کی ضمانت ہے۔