سیلاب سے ملکی معیشت کو744 ارب روپے کا نقصان پہنچا ، پاکستان نے ابتدائی رپورٹ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دی

سیلاب سے ملکی معیشت کو744 ارب روپے کا نقصان پہنچا ، پاکستان نے ابتدائی رپورٹ ...
سیلاب سے ملکی معیشت کو744 ارب روپے کا نقصان پہنچا ، پاکستان نے ابتدائی رپورٹ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان نے حالیہ سیلاب سے ملک میں ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ آئی ایم ایف سے شیئر کر دی ہے، جس کے مطابق سیلاب سے ملکی معیشت کو744 ارب روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ  کے مطابق   ایک ہزار 37 افراد جاں بحق، ایک ہزار 68 زخمی ہوئے، زرعی شعبہ سب سے زیادہ متاثر رہا  439 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
70 اضلاع میں زندگی مفلوج، 65 لاکھ افراد متاثر ہوئے، معاشی ترقی کی شرح 4.2 کے مقابلے میں 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، صنعتی شعبے کو 48 ارب، خدمات کے شعبے کو 257 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سب سے زیادہ 632 ارب روپے کے نقصانات ہوئے، خیبرپختونخوا میں 51 ارب، سندھ میں 32 ارب، بلوچستان میں 7 ارب کا نقصان ہوا، سیلاب سے 2 ہزار 811 کلومیٹر سڑکیں اور 790 پل تباہ ہوئے۔
ملک بھر میں 2 لاکھ 29 ہزار سے زائد مکانات متاثر ہوئے، خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 509 اموات ریکارڈ ہوئیں۔
زرعی پیداوار کی شرح نمو 4.5 کے مقابلے میں 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، کپاس کی پیداوار 33 فیصد کم ہو کر 72 لاکھ بیلز رہ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ چاول، مکئی اور گنے کی پیداوار میں بھی نمایاں کمی کا تخمینہ ہے۔