وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کےمنصب ریاستی نظام چلانے کےلئے بناۓگئے ہیں سیاسی مزاحمت کےلئے نہیں،خواجہ سعد رفیق

وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کےمنصب ریاستی نظام چلانے کےلئے بناۓگئے ہیں سیاسی ...
وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کےمنصب ریاستی نظام چلانے کےلئے بناۓگئے ہیں سیاسی مزاحمت کےلئے نہیں،خواجہ سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کےمنصب ریاستی نظام چلانے کے لئے بناۓگئے ہیں، سیاسی مزاحمت کےلئے سیاسی جماعتیں اصل پلیٹ فارم ہیں نہ کہ ریاستی مناصب۔

ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں لا انفورسمنٹ اداروں اور عوام الناس کے شدید نقصانات کی ایک بڑی وجہ مرکز اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ کا نہ ہونا ہے۔ دہشت گردوں کی بجاۓ اسلام آباد پر خیبر پختونخوا حکومت کے دھاؤں اور فریقین کے جانی و مالی نقصانات کی 11 سالہ تاریخ بھی سب کے سامنے ہے، اگر یہ سوچ وفاق میں غالب آ گئی اور خیبرپختونخوا کی اپوزیشن قیادت میں اتفاق ہو گیا تو عمران خان صاحب کی خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ  کی تبدیلی کی خواہش صوبائی حکومت  پی ٹی آئی کے ہاتھ سے نکلنے کی بنیاد بن سکتی ہے۔