عمران خان کا حکم سر آنکھوں پر، اسٹینڈنگ کمیٹیاں تو کیا ہماری جان بھی مانگیں تو حاضر ہے،اپوزیشن لیڈر معین قریشی

عمران خان کا حکم سر آنکھوں پر، اسٹینڈنگ کمیٹیاں تو کیا ہماری جان بھی مانگیں ...
عمران خان کا حکم سر آنکھوں پر، اسٹینڈنگ کمیٹیاں تو کیا ہماری جان بھی مانگیں تو حاضر ہے،اپوزیشن لیڈر معین قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمعین قریشی کا کہنا ہے عمران خان کا حکم سر آنکھوں پر،  قومی اسمبلی یا سینیٹ، جہاں بھی عمران خان کا اشارہ ہوا، وہاں استعفے سب سے پہلے جمع کروائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کے سامنے نہ کوئی مفاد، نہ کوئی منصب، ان کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے، کیونکہ ہم عمران خان کے سپاہی ہیں، ڈٹ کر کھڑے ہیں، اور آخری سانس تک وفادار رہیں گے۔  عمران خان اگر اسٹینڈنگ کمیٹیاں تو کیا وہ ہماری جان بھی مانگیں گے تو ہم اس کے لیے بھی حاضر ہیں. ہم استعفے دے دیں گے اور تمام مراعات واپس کر دیں گے. 

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین الدین ریاض قریشی نے مزید کہا ہماری اسٹینڈنگ کمیٹیوں کی لسٹیں ہر وقت تیار ہیں ، ہم تمام استعفے اور مراعات واپس کر دیں گے۔