عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں سے استعفے آنا شروع ، اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے استعفیٰ دے دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہونے کا معاملہ۔ اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اور قائمہ کمیٹی برائے ایس اینڈ جی اے ڈی سے استعفیٰ دے دیا۔
شیخ امتیاز محمود نے اپنا قائمہ کمیٹی کا استعفیٰ اسپیکر آفس بھجوا دیا، شیخ امتیاز محمود اپوزیشن کے 3 رکنیت معطل ارکان میں شامل ہیں، متن میں لکھا گیا ہے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر کمیٹیوں سے مستعفیٰ ہو رہا ہوں۔
عمران خان کی ہدائت پر پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیںوں سے استعفی آنے شروع اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے
— khuwaja (@hosla_rakh786) October 9, 2025
لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ اسٹینڈنگ کمیٹیز سے استعفیٰ دے دیا pic.twitter.com/5D5zYICXVN
