علی امین گنڈاپور کی تبدیلی رکوانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، صحافی شیراز احمد کا دعویٰ

علی امین گنڈاپور کی تبدیلی رکوانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، صحافی شیراز احمد ...
علی امین گنڈاپور کی تبدیلی رکوانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں، صحافی شیراز احمد کا دعویٰ
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی شیراز احمد شیرازی نے دعویٰ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی تبدیلی رکوانے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ عمران خان نے اپنا فیصلہ تبدیل کرنے سے انکار کردیا۔

اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیراز احمد شیرازی نے دعویٰ کیا کہ  علی امین گنڈاپور کی تبدیلی رکوانے کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ گنڈاپور کی تبدیلی رکوانے کے لئے مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی۔ذرائع کا ماننا ہے کہ مزمل اسلم نے موقف اپنایا کہ گنڈاپور کو ہٹایا گیا تو پارٹی اور حکومتی معاملات کو نقصان ہوگا، ،گنڈاپور آپ کی رہائی کے لیے سنجیدگی سے کوشش کر رہے ہیں۔ 

صحافی کے مطابق عمران خان نے مزمل اسلم کو دوٹوک جواب دے دیا اور واضح کیا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ حتمی ہے اور یہ واپس نہیں ہو سکتا۔