عمران خان کو پیغام بھیج دیا ہے کہ اب اگر عمران خان بھی کہیں گے تو دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈاپور

عمران خان کو پیغام بھیج دیا ہے کہ اب اگر عمران خان بھی کہیں گے تو دوبارہ وزیر ...
عمران خان کو پیغام بھیج دیا ہے کہ اب اگر عمران خان بھی کہیں گے تو دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈاپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کے حکم پر خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دینے والے علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو پیغام بھیج دیا ہے کہ اگر اب عمران خان بھی کہیں گے تو وہ دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔

عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پہلی بار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارے لیڈر عمران خان کا جو بھی فیصلہ ہے وہ انہیں من و عن قبول ہے۔ ساری پارٹی متحد ہے اور تمام ارکان نے عمران خان کے فیصلے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جو بھی چکر بنا رہی ہے اس کیلئے پارٹی نے پلان بنالیا ہے، حکومت کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ خیبر پختونخوا عمران خان کا گڑھ ہے اور میرا یہ چیلنج ہے کہ سیاسی طور پر کسی میں اتنی جرات نہیں کہ عمران خان کی حکومت گراسکے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے حکم پر استعفیٰ دیا ہے، اگر انہیں دوبارہ کوئی آفر آئی توو قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے عمران خان کو پیغام دے دیا ہے کہ اگر اب عمران خان بھی کہیں گے تو وہ دوبارہ وزیر اعلیٰ نہیں بنیں گے۔