آئی سی سی کا سعید اجمل کو شامل کرنے سے صاف انکار
دبئی (نیٹ نیوز)سعید اجمل کو آئی سی سی ایوارڈ لسٹ میں شامل نہ کیے جانے پر پی سی بی کے احتجاجی مراسلے کا جواب پی سی بی کو مل گیا۔ جس میں سعید اجمل کو کسی بھی طور آئی سی سی ایوارڈ لسٹ میں شامل نہ کیے جانے کا صاف جواب دیا گیا ہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کی جانب سے لکھے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ ایوارڈ لسٹ فائنل ہو چکی ہے اور اب سعید اجمل کو شامل نہیں کیا جا سکتا۔ دوسری جانب پی سی بی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کولمبو میں آئی سی سی ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں معاملے پر شدید احتجاج کرے گا۔ پی سی بی آئی سی سی اجلاس میں ڈیوڈ رچرڈسن کی تعیناتی اور ووٹنگ نظام پر بھی احتجاج کرے گا۔