آسٹریلیا کو ہرانا اچھا شگون،رزاق دباﺅمیں اعمدہ کھیلتے ہیں،وسیم اکرم
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کرورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شریک بڑی ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے ۔ وسیم اکرم نے کہاکہ پوری ٹیم نے متحد ہوکر کھیل پیش کیا جبکہ ٹیم کی حکمت عملی بھی نظرآئی۔ان کا کہنا تھاکہ ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنا خوش آئند ہے۔ وسیم اکرم نے کہاکہ ملک میں بین الااقوامی کرکٹ نہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے پاس بے پناہ ٹیلنٹ ہے ۔انہوںنے کہاکہ عبدالرزاق کو آخری اوور دینا جوا ءتھا لیکن اس نے فتح میں اہم کرداراداکیا ۔عبدلرزاق کی سری لنکا میں ٹیم کو ضرورت پڑے گی۔انہوںنے کہاکہ عمرگل کی شاندار واپسی ہوئی ہے جبکہ سعیداجمل نے ایوارڈ لسٹ میں شامل نہ کرنے کا حقیقی معنوں میں بدلہ لے لیا ہے۔اس کوکوئی بھی سمجھ نہیں سمجھ سکا۔انہوںنے کہاکہ مائیکل ہسی کو عمر رسیدہ ہونے کے باوجود پوری قوم سپورٹ کرتی ہے۔ہمیں بطور قوم عبدالرزاق کی ٹیم میں شمولیت کی حمایت کرنی چاہئے۔ اس کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو سال تک ضرورت ہے۔ عبدالرزاق دباﺅ میں ہمیشہ اچھا کھیلتاہے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میں اگر شاہد آفریدی نہیں تو اسے مت کھلایاجائے اور وننگ کمبی نےشن برقرار رکھا جائے۔