شاہدرہ میں موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مارکر35سالہ شخص کو ہلاک کر دیا

شاہدرہ میں موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مارکر35سالہ شخص کو ہلاک کر دیا

  



لاہور(سپیشل رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرگن کر کے کار سوار35سالہ شخص کو ہلاک کر دیا ، مقتول میوہسپتال کے اکاﺅنٹ برانچ میں ملازم تھا۔ تفصیلات کے مطباق کالا خطائی روڈ میں ہائش پذیر رانا امانت میوہسپتال میں اکاﺅنٹ برانچ میں ملازمت کرتا تھا اس کی اپنے علاقے میں بعض افراد سے دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی گزشتہ روز رانا امانت کار میں سار ہو کر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ جب وہ شاہدرہ موڑ پر پہنچا تو اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان آئے اور انہوں نے اس پر فائرگن کر دی اور فرار ہو گئے گولیاں کار کا شیشہ توڑتی ہوئی اس کے کنپٹی پر جا کر لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گیا اسے طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال میں لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، مقتول تین کمسن بچوں کا باپ تھا پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر مردہ خانہ بھجوا دی ہے ایس ایچ او تھانہ شاہدرہ سبطین شاہ کا کہنا ہے کہ وہ مقتول کے لواحقین کی جانب سے درخواست ملتے ہی مقدمہ درج کر لیں گے۔

مزید : ایڈیشن 1