الحمرا ہال میں جذباتی مناظر، والدین بچوں کو چومتے رہے، آنکھوں میں خوشی کے آنسو

الحمرا ہال میں جذباتی مناظر، والدین بچوں کو چومتے رہے، آنکھوں میں خوشی کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر) الحمرا ہال میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کئی جذباتی مناظر بھی نظر آئے۔ والدین اپنے بچوں کو سینے سے لگائے بار بارچومتے رہے جبکہ ان کی آنکھیں خوشی کے آنسوﺅں سے بھیگتی رہیں۔ مجموعی طور پر اول پوزیشن لینے والی طالبہ آمنہ ریاض کو پنجاب گروپ آف کالجز کی جانب سے نئی مہران گاڑی بھی تحفے میں دی گئی جبکہ پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات کے والدین اپنے بچوں کی کامیابی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ کوئی اپنے بچے کو سینے سے لگائے کھڑا تھا اور کوئی اپنی بیٹی کا ماتھا چھوم رہا تھا۔ پوزیشن لینے والوں کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں، وہ کمہے اور ہماری خواہش ہے کہ ہماری اولاد اسی طرح کامیابی کی منزلیں طے کرتی رہے۔

مزید :

صفحہ اول -