کوہاٹ کچہری میں دھماکہ اور فائرنگ ، ایک پولیس اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں دوحملہ آور ہلاک

کوہاٹ کچہری میں دھماکہ اور فائرنگ ، ایک پولیس اہلکار شہید ، جوابی کارروائی ...
کوہاٹ کچہری میں دھماکہ اور فائرنگ ، ایک پولیس اہلکار شہید ، جوابی کارروائی میں دوحملہ آور ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوہاٹ کچہری میں دھماکے اور فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہیداورایک اہلکارسمیت 9افرادزخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک ہوگئے۔مقامی میڈیاکے مطابق ڈی پی او آفس کوہاٹ پر شدت پسندوں نے دستی بموں سے حملہ کردیا جس کے بعد پولیس اور شدت پسندوں میں فائرنگ کے تبادلے میں دوحملہ آور ہلاک ہوگئے ۔شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کچہری میں مزید تین سے چارحملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سرچ آپریشن کیاگیا لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اورعلاقے کو کلیئرقراردیدیاگیا۔

مزید :

کوہاٹ -