پاکستان نے برطانوی وزیردفاع کا بیان مسترد کردیا

پاکستان نے برطانوی وزیردفاع کا بیان مسترد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن ،اسلام آباد(بیور ورپورٹ)پاکستان نے برطانوی وزیر دفاع لیام فاکس کے بیان کو مسترد کردیا۔برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرواجد شمس الحسن نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ ہے، اس طرح کے الزامات دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات خراب کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کیخلاف ایسے الزامات عالمی ضابطوں کے بھی خلاف ہیں اور اُنہوں نے برطانوی وزیرکے بیان کو مسترد کردیا۔یادرہے کہ برطانوی وزیر دفاع لیام فاکس نے الزام عائد کیا تھا کہ پاکستان خطرناک ترین ملک ہے جو دہشتگردی اور انارکی میں صومالیہ اور یمن سے بھی بدتر ہے۔

مزید :

کراچی -