’طائرلاہوتی‘آئی ایم ایف کے رحم وکرم پر۔۔۔

’طائرلاہوتی‘آئی ایم ایف کے رحم وکرم پر۔۔۔
’طائرلاہوتی‘آئی ایم ایف کے رحم وکرم پر۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نمل نامہ (محمد زبیراعوان)جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر فرمایاکہ مسلم لیگ ن کو جنہوں نے ووٹ دیے ہیں ، وہ مزید مہنگائی کیلئے تیار رہیں ، حکومت سے بہتری کی کوئی امید نہیں ۔جماعت اسلامی کا موقف پڑھنے کے فوری بعد ہی ایک پوسٹ مل گئی جس سے جواب مل گیالیکن ہمیں اُس کیلئے کرناکیاہوگا؟؟؟ پوسٹ کچھ اس طرح تھی کہ ایک دفعہ شیخ سعدی سے کسی نے پوچھاکہ آپ حضرت عمر ؓ جیسے حکمران کیوں نہیں بن جاتے تو شیخ سعدی نے فرمایاکہ اُس وقت عوام بھی ابوھریرہؓ جیسی تھی ،پہلے خود ابوھریرہ بنیں تو حکمران خود ہی عمرؓ جیسے مل جائیں گے ۔ ۔۔صحیح فرمایا۔ ۔ ہم عوام ہی ہیں جن کا ”تیل “نکال کر مہنگاتیل دیاجارہاہے ۔عوام کی اکثریت غریب ہے اوریہ غریب ہی ہیں جو کندھوں پر بٹھاکر حکمرانوں کو اقتدار میں لاتے ہیں ، پولنگ پر اپنی جانیں قربان کرتے ہیں ، انتخابی مہم میں خون پسینہ ایک کرتے ہیں اور اُس کا صلہ۔ ۔ ۔آپ اچھی طرح جانتے ہیں۔ ۔ ۔ایلیٹ کلاس کے خاندان ملکی تاریخ میں شایدپہلی مرتبہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر مختلف احتجاجوں میں دکھائی دیے۔۔ ۔ سیاسی شعور اور تعلیم کی کمی اپنی جگہ ، ہم اخلاقی طورپر بھی گر چکے ہیں ۔۔۔یہی مسلم لیگ ن ہی تھی جس کے قائدین کے ہاتھ میں پاکستان کی باگ ڈور ہے ،انتخابی مہم کے دوران ” اے طائرلاہوتی،اس رزق سے موت اچھی جس سے پرواز میں آتی ہوکوتاہی “کے جملوں پر مشتمل غزل اُن کی زبانی سن سن کر ہر بچے کو یاد ہوگئی تھی لیکن اقتدار میں آتے ہی خود حکمران بھول گئے ہیں اور سیدھاآئی ایم ایف کا راستہ پکڑا۔ ۔ ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بتایاجاتاہے کہ مہنگاخرید کر سستاتیل نہیں بیچ سکتے حالانکہ میں نے ایک نظم پڑھی تھی جس میں اعتزاز احسن کہتے تھے کہ ریاست ہوتو ماں کے جیسی ، کیاپاکستان ہمارے لیے والدین کی طرح نہیں ، یقینا ہمارے لیے پاکستان ہی اوڑھنابچھونااور ماں کبھی اپنے بچوں کا نقصان نہیں دیکھ سکتی لیکن یہ حکمران کبھی باپ کی شفقت نہیں دے سکتے ، حکمران حکمران ہی رہتے ہیں ۔

مزید :

بلاگ -